ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / براڑی معاملہ: کنبہ میں مردہ پائے گئے 11 لوگوں کی آنکھیں عطیہ کر دی گئیں

براڑی معاملہ: کنبہ میں مردہ پائے گئے 11 لوگوں کی آنکھیں عطیہ کر دی گئیں

Wed, 04 Jul 2018 00:23:58    S.O. News Service

نئی دہلی،03؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی کے براڑی میں ایک گھر کے اندر مردہ پائے گئے 11 لوگوں کی آنکھیں ایک آئی بینک کو عطیہ کر دی گئی ہیں۔ اس خاندان کے 10 ارکان چھت سے لٹکے ہوئے پائے گئے تھے، تاہم ایک خاتون کی لاش زمین پر پڑی تھی، ان تمام کی آنکھیں گرو نانک آئی سنٹر کوعطیہ کر دی گئیں۔

اسے لے کر رشتہ داروں نے کہا کہ خاندان مذہبی تھا اور ہمیشہ دوسروں کی مدد کرنا چاہتا تھا۔ ایک رشتہ دار نے کہا کہ ’’ خاندان نے ہمیشہ دوسروں کی مدد کی اور اپنی آنکھیں عطیہ کر وہ 22 لوگوں کی مدد کر سکتے ہیں۔ کیوں کہ ایک جوڑی آنکھیں دو لوگوں کی آنکھوں میں روشنی دے سکتی ہیں‘‘۔


Share: